31 دسمبر 2019 - 04:29
ھالینڈ کے گستاخ رسول کی جانب سے توہین آمیز کارٹون مقابلے کا اعلان

«گریٹ ویلڈرز» نے اعلان کیا کہ پیغمبر اسلام(ص)‌ کے موضوع پر خاکے کا مقابلہ منعقد کیا جائے گا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ خبررساں ادارے  دویچه‌وله،  کے مطابق گریٹ ویلڈرزGeert Wilders)  کے مطابق رسول اکرم کے حوالے سے خاکے بنانے کے مقابلہ کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

گذشتہ سال شدید اعتراضات کے بعد مذکورہ مقابلہ کینسل کیا گیا اور بالخصوص پاکستان میں بڑے مظاہرے ہوئے تھے۔

ویلڈرز جو ھالینڈ میں اپوزیشن کے سربراہ مانا جاتا ہے کا کہنا ہے کہ آزادی بیان کو اسلامی فتووں پر فوقیت حاصل ہونی چاہیے۔

ویلڈر اسلام مخالف سیاست داں ہے اور رسول اکرم(ص) کے حوالے سے توہین آمیز بیانات دیتے رہے ہیں. وہ قرآن کے خلاف توہین آمیز فلم «فتنه» بھی بنا چکا ہے جسمیں انہوں نے رسول اکرم (ص)،  کی توہین کے علاوہ نائن الیون حادثے کو مسلمانوں سے جوڑنے کی کوشش کرچکا ہے۔/



/129